ٹوکیو: جاپان کے سونامی زدہ ایٹمی بجلی گھر میں درجنوں کارکن معدے کے فلو کی علامات کا شکار ہو گئے ہیں، جس سے تابکار فضلے کی صفائی کا کام رک گیا ہے۔
فوکوشیما ڈائچی ایٹمی بجلی گھر کے آپریٹر نے ہفتے کو کہا کہ بدترین وبا پھیلنے کا خدشہ ہے۔ صفائی کرنے والے 52 کارکنوں کو ایک ہسپتال میں تین دن تک زیرعلاج رکھا گیا۔ ان میں سے تین کے خون میں وائرس کے نتائج مثبت نکلے، جو عام فلو کی ایک قسم ہے۔
یہ انکشاف جاپان کی طرف سے پلانٹ کے استحکام کا اعلان کرنے کے ایک دن بعد ہوا ہے، جسے مارچ کے سونامی سے پیدا ہونے والے چرنوبل کے بعد بدترین بحران کے سلسلے میں اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔
پلانٹ آپریٹر نے کہا کہ کارکنوں کی کمی ری ایکٹروں کو ٹھنڈا رکھنے جیسے اہم افعال کو متاثر نہیں کرے گی۔