اوساکا کی جیل میں ہزار سے زائد قیدی زہرخورانی کا شکار

ٹوکیو: وزارت انصاف و جیل خانہ جات کے اہلکاروں کے مطابق، پچھلے ہفتے ساکائی، اوساکا کی ایک جیل میں زہر خورانی کی وبا پھوٹ پڑی جس سے ایک ہزار سے زائد قیدی متاثر ہوئے۔

ٹی وی اساہی کے مطابق، منگل اور بدھ کو 1074 قیدی ڈائیریا اور پیٹ میں اٹھنے والے مروڑ میں مبتلا ہوئے اور انہیں جیل کے ہسپتال میں داخل کرنا پڑا۔

اساہی ٹی وی کے مطابق، اوساکا صوبے کے طبی اہلکاروں نے منگل کو جیل کے باورچی خانے کی سینٹری جانچ پڑتال کی، تاہم ابھی تک زہر خورانی کی وجہ کا پتا چلانے میں ناکام رہے ہیں۔

جیل کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ قریباً چالیس قیدی روزانہ باورچی خانے میں کام کرتے ہیں، جن کی نگرانی دو گارڈ کرتے ہیں۔

طبی اہلکاروں نے باورچی خانے میں کھانے پینے کا کام تین دنوں کے لیے ہفتے تک معطل کر دیا، جبکہ 2500 قیدیوں کے لیے جیل کے ایمرجنسی کھانے کے ساتھ باہر سے کھانا منگوایا گیا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.