مارچ کی آفت کے بعد ایباراکی میں 1200 غیرشادی شدگان کی تقریب

میتو، ایباراکی: 11 مارچ کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں سے ایک، صوبہ ایباراکی کے شہر میتو کے ریستورانوں میں غیرشادی شدگان کے ایک گروپ نے 10 دسمبر کو ہونے والی ایک تقریب میں حصہ لیا جس کا مقصد محبوب کی تلاش تھا۔

کچھ فیس کی ادائیگی کے بعد، شرکا شہر کے 33 ریستورانوں میں مفت داخلے کے لیے آزاد تھے، جہاں انہوں نے کھابے اڑائے اور ایک دوسرے سے خوش گپیاں کیں۔

مرد شرکا میں سے اکثر 20 کے عشرے کے اواخر یا 30 کے عشرے کے شروع میں تھے، جبکہ خواتین زیادہ عمر کی، اور اکثر 30 کے عشرے کے آخری سالوں میں تھیں۔ کہا جاتا ہے کہ شادی کی اوسط عمر بڑھ رہی ہے چونکہ زیادہ سے زیادہ لوگ بس رومانی تعلق رکھنے کی جدوجہد کر رہے ہیں جبکہ اپنے رفیق زندگی کے لیے بہت اونچی توقعات رکھتے ہیں، جس سے میرج کاؤنسلنگ مشکل ہو رہی ہے۔

ایباراکی کی صوبائی حکومت کے مطابق صوبے میں پچھلے سال 15044 شادیاں ہوئیں جو اس سے پچھلے سال کے مقابلے میں 242 کم تھیں۔

میتو کی تقریب کے منتظمین، جو اتسونومیا، صوبہ توچیگی میں بھی ایسی ہی تقریب منعقد کر چکے ہیں، نے ابتدائی طور پر 600 شرکاء کو بلانے کا منصوبہ بنایا تھا، تاہم بعد میں یہ تعداد دوگنی ہو گئی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.