صوبہ گونما میں یاما ڈیم کی تعمیر دوبارہ شروع کرنے پر ہونے والی برسوں کی سیاسی بحث و تکرار کے بعد؛ حکومتی ذرائع کے مطابق اب حکومت اس پروجیکٹ کو دوبارہ شروع کرنے کے حق میں ہے۔
ذرائع نے ہفتے کو بتایا کہ حکومت کے اندر اس پروجیکٹ کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے مکمل اتفاق رائے حاصل کر لیا گیا ہے۔
ذرائع نے کہا کہ معطل شدہ پراجیکٹ کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے اخراجات کو 2012 کے ملکی بجٹ میں شامل کرنے کے لیے پروجیکٹ پر حتمی فیصلہ جمعرات سے پہلے پہلے متوقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اگرچہ حکمران جماعت ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان کے اراکین شمال مغربی گونما صوبے میں ناگانوہاراماچی نامی ڈیم کی تعمیرکے اس منصوبے پر متضاد آرا رکھتے ہیں، تاہم حکومت کے اندر ایک خاصی بڑی قوت اس پروجیکٹ کو دوبارہ شروع کرانے کی حمایت کے لیے حرکت میں ہے۔
وزیر ارضیات ٹرانسپورٹ اور سایحت تاکیشی مایئدا نے جمعے کو ڈیم کی تعمیر کے اس منصوبے کی حمایت کے لیے اپنے ارادوں کا اعلان کر دیا تھا۔
1 comment for “حکومت یامبا ڈیم کی پھر سے تعمیر شروع کرنے کے لیے اوکے کہنے کی تیاری میں”