ٹوکیو: متسوبشی الیکٹرک کارپ فیکٹری آٹومیشن نظاموں کے کاروبار کو مزید مضبوط کرے گا، جس میں متعلقہ پیداوار اور فروخت کی صلاحیتیں بھی شامل ہیں، تاکہ چین، انڈیا ، آسیان ممالک، برازیل اور دوسری ابھرتی منڈیوں میں اپنا حصہ بڑھایا جا سکے۔
فیکٹری آٹومیشن کے کاروبار کو موجودہ 480 بلین ین سالانہ سے مارچ 2016 کو ختم ہونے والے مالی سال تک 600 بلین ین سالانہ تک پہنچانا اس ہدف میں شامل ہے، اور بیرون ملک فیکٹری آٹومیشن نظاموں کی فروخت کو بھی اسی عرصے کے دوران 45 سے 50 فیصد تک بڑھانے کا ہدف ہے۔
اپنی موجودہ عالمی شراکتوں کے علاوہ متسوبشی۔ الیکٹرک سافٹویر، ای آر پی سسٹمز اور سی سی لنک انڈسٹریل نیٹ ورک شراکت داروں سے تعاون بڑھائے گا تاکہ اپنے “آئی کیو پلیٹ فارم” بزنس میں بہتری پیدا کر سکے یہ شراکتیں متسوبشی الیکٹرک کو اپنی تکنیکی صلاحیتیں اور کاروباری مواقع بڑھانے کا موقع فراہم کرتی ہیں، جن میں چین میں توانائی بچانے والے حل مہیا کرنا اور آسیان ممالک میں انفراسٹرکچر کے حل مہیا کرنا شامل ہے۔