بدھ کے اعدادوشمار سے پتا چلا ہے کہ نومبر میں برآمدات گراوٹ کا شکار ہوئیں جس سے جاپان مسلسل دوسرے مہینے تجارتی خسارے کا شکار رہا ہے؛ جس کی بڑی وجہ کلیدی یورپی مارکیٹوں کی قرضے کے بحران سے بحال ہونے کی کوشش ہے۔
حکومتی اہلکار کے مطابق، تھائی لینڈ کے سیلابوں اور ین کی مہنگی قدر نے بھی ایشیا کی دوسری بڑی معیشت کو دھچکا پہنچایا ہے، جو ابھی تک 11 مارچ کے زلزلے و سونامی کے اثرات سے چھٹکارا پانے کے لیے دوڑ لگا رہی ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق، اس مہینے میں برآمدات ایک سال پہلے کے مقابلے میں 4.5 فیصد گر گئیں، جس سے تجارتی خسارہ 684.73 بلین ین ہو گیا، جو کہ نومبر کے مہینے میں کبھی بھی ہونے والا بدترین نقصان ہے۔
وزارت خزانہ کے ایک اہلکار کے مطابق، جاپان کا یورپ کے ساتھ تجارتی سرپلس 27.59 ین تک گر گیا، جبکہ برآمدات 4.6 فیصد کم ہوگئیں، جو کہ جنوری 1979 کے بعد سے کم ترین رقم ہے (جب سے ریکارڈ رکھنا شروع کیا گیا)۔
جاپان کی برآمدات نومبر میں 5.20 ٹریلین ین پر کھڑی رہیں، جو مسلسل دوسرے ماہ زوال پذیر تھیں۔
نومبر کے تجارتی خسارے کی ریڈنگ ڈاؤ جونز نیوز وائر اور نیکےئی اخبار کی طرف سے کروائے گئے معاشی سروے کے بعد لگائے گئے اندازوں 440 بلین ین سے بدتر تھی۔
“میرا خیال ہے کہ یورپی معیشت پہلے ہی کساد بازاری کی حالت میں ہے، اور یہ اگلے سال بھی بہت کٹھن حالات کا سامنا کرتی رہے گی”۔
1 comment for “یورپی معیشت کی سست روی سے جاپانی برآمدات میں گراوٹ”