ماتسویاما کے رہائشی ضلع میں جنگلی سؤر ہلاک

ماتسویاما: ماتسویاما شہر، صوبہ ایہائم کے رہائشی علاقے میں منگل کی سہ پہر مٹر گشت کرنے والے ایک جنگلی سؤر کو مار دیا گیا۔

اس جانور کو سب سے پہلے ایک آدمی نے صبح سات بجکر بیس منٹ پر دیکھا، اور اس نے 110 پر کال کی۔ این ٹی وی کے مطابق، سارا دن سؤر کو مختلف جگہوں پر دیکھا گیا، جبکہ سوا تین بجے کے قریب ایک رہائشی علاقے میں اسے گھیر لیا گیا۔ کوئی تیس  کے قریب پولیس والے حرکت میں لائے گئے تھے جنہوں نے آخر کار اس کے اوپر چھلانگ لگا کر اسے قابو کر لیا۔ اسے بعد میں ایک شکاری نے مار ڈالا۔

1 comment for “ماتسویاما کے رہائشی ضلع میں جنگلی سؤر ہلاک

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.