پراسیکیوٹرز کا اولمپس کے ہیڈ آفس اور کیکوکاوا کے گھر پر چھاپہ

پراسیکوٹرز نے بدھ کو اولمپس کارپ کے ہیڈ آفس پر چھاپہ مارا جو کیمرہ اور طبی سامان ساز ادارے کی طرف سے نقصانات پر پردہ ڈالنے کے کیس کی تفتیش کا حصہ ہے۔ پراسیکیوٹرز کے مطابق اولمپس کے سابق صدر کیکوکاوا کے گھر پر بھی چھاپہ مارا گیا۔

پراسیکیوٹرز نے چھاپے کی تصدیق کی، جس کی اطلاع قومی ٹیلی ویژن پر نشر کی گئی۔

اولمپس کی نئی انتظامیہ نے مالیاتی اداروں اور تفتیش کاروں کے ساتھ تعاون کرنے کے ارادے کا اظہار کیا ہے تاکہ اپنی بگڑی مالی حالت کو دوبارہ درست کر سکے۔

اولمپس نے اکاؤنٹنگ کی بےقاعدگیوں کی وجہ سے اپنی آمدن کی رپورٹ میں تاخیر کر دی تھی، تاہم اس نے رواں ماہ کے شروع میں اسٹاک ایکسچینج کی ڈیڈلائن کو پورا کر دیا، جس سے یہ مارکیٹ سے خودکارانہ اخراج سے بچ گئی۔

اگر فوجداری تفتیش میں بڑے جرائم کا ثبوت ملا تو کمپنی اب بھی ڈی لسٹ ہو سکتی ہے۔

ماضی میں گھپلے کرنے والے حساب کتاب میں کردار ادا کرنے والے عہدے داروں کو کم ہی جیل میں قید کی سزا ہوئی ہے۔

1980 کے عشرے کی معیشت کا “بلبلہ” پھٹ جانے کے بعد سرمایہ کاری میں ہونے والا نقصانات جاپان میں اتنے زیادہ ہوئے کہ ان کے لیے ایک خصوصی اصطلاح “توباشی” تخلیق کی گئی۔ اولمپس کا اخفا بھی اسی طرح کا ہے۔

ولمپس کااولمپس کے اسٹاک، جو اسکینڈل زدہ ہونے کے بعد زوال پذیر تھا، نے حالیہ ہفتوں میں خسارے سے کچھ چھٹکارا حاصل کیا تھا۔

1 comment for “پراسیکیوٹرز کا اولمپس کے ہیڈ آفس اور کیکوکاوا کے گھر پر چھاپہ

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.