کم جونگ اِل کی تازہ تازہ موت کے بعد ایکٹیوسٹ گروپ ہڑتال کرنے کے موڈ میں

شمالی کورین سربراہ کم جونگ اِل کی موت اور اس کے بیٹے کم جونگ اُن کی ممکنہ جانشینی نے شمالی کوریا مخالف اور اغوا شدگان کے حق میں بنے گروپوں میں سرگرمی کی لہر دوڑا دی ہے اور چھ ایکٹیوسٹ تنظیمیں ٹوکیو میں ایک مشترکہ میٹنگ رکھنے پر غور کر رہی ہیں۔

28 دسمبر کو ہونے والی میٹنگ کے شرکا شمالی کوریا سے متعلق کئی ایک معاملات پر بات چیت کریں گے، جس میں جاپانی شہریوں کے اغوا اور قید، ملک سے بھاگنے والے شمالی کورین شہریوں، اور انسانی حقوق کے عمومی معاملات، اور ان کے ممکنہ حل کی تلاش شامل ہیں۔ ‘شمالی کوریا کے ہاتھوں اغوا شدہ جاپانی شہریوں کی مدد کی قومی تنظیم’، اغوا شدگان کی مدد کا “ان آفیشل” گروپ ‘ممکنہ طور پر شمالی کوریا سے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے جاپانیوں کی تلاش کا کمیشن’ (کومجان)، شمالی کوریا کے منحرفین سے متعلق تنظیم ‘شمالی کوریا واپس جانے والوں کی مدد کی سوسائٹی’، اور ‘نو فینس’ ( جو شمالی کوریا کے بندی خانوں سے متعلق معاملات کو دیکھتا ہے) وغیرہ بونکیو وارڈ کے شہری سنٹر میں ساڑھے چھ بجے ایک عوامی میٹنگ کے لیے اکٹھے ہوں گے۔

‘نو فینس’ کے سونگ یُونگ بوک کے مطابق شمالی کوریا میں کم از کم چھ بیگار کیمپ (بندی خانے) موجود ہیں جن میں دو لاکھ یا زیادہ لوگوں سے جبری مشقت لی جاتی ہے۔

“اگر کوئی افراتفری پیدا ہوئی تو ایسا امکان ہے کہ سب سے پہلے یہ لوگ مارے جائیں گے،” سونگ نے کہا۔

1 comment for “کم جونگ اِل کی تازہ تازہ موت کے بعد ایکٹیوسٹ گروپ ہڑتال کرنے کے موڈ میں

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.