کم جونگ اُن کی اقتدار پر گرفت شمالی کوریا کی فوج اور سیکیورٹی اداروں کی مرہون منت ہے۔ اس کے برعکس ان کے والد کو تجربہ حاصل کرنے کا موقع ملا اور انہوں نے شمالی کوریا کے بانی اور اپنے والد کم اِل سونگ کے ساتھ 14 سال اقتدار کی تربیت لیتے ہوئے گزارے۔
شمالی کوریا کی فوج کے قریبی ذرائع کے مطابق، فوج کئی محاذوں پر ملکی قیادت میں اپنا حصہ بڑھا رہی ہے، جس میں بجٹ میں حصۓ سے لے کر راشنگ تک کے معاملات شامل ہیں۔ ایسی صورت حال کے تحت، شمالی کوریا ایسے سیاسی نظام کی طرف جا سکتا ہے جس کی قیادت فوج کے ہاتھ میں ہو۔ تاہم شمالی کوریا کے میڈیا نے یہ واضح کیا ہے کہ کم جونگ اُن ہی اپنے والد کے جانشین ہوں گے۔ ریاستی انتظام میں چلنے والی ‘کورین سنٹرل نیوز ایجنسی’ نے پہلی بار ان کے لیے ‘قائد’ اور ‘جانشین’ کے الفاظ استعمال کیے۔
1 comment for “شمالی کوریا کی فوج اقتدار میں آ سکتی ہے”