حکومت نے فوکوشیما ایٹمی پلانٹ کی صفائی کا 40 سالہ منصوبہ جاری کر دیا

جاپانی حکومت نے بدھ کو کہا کہ سونامی کے ہاتھوں تاراج ہونے اور پگھلاؤ کا شکار ہونے والے ایٹمی پلانٹ کی مکمل صفائی اور سبکدوشی میں 40 سال کا عرصہ لگے گا۔

ایٹمی بحران کے وزیر گوشی ہوسونو نے کہا کہ یہ ٹائم ٹیبل خاصا جرات آمیز ہے اور تسلیم کیا کہ بری طرح پگھلے ہوئے ایندھن اور استعمال شدہ ایندھنی راڈوں کے ساتھ فوکوشیما ڈائچی ایٹمی بجلی گھر ایک “بےنظیر پراجیکٹ” ہے، اور یہ کہ اس سارے عمل کے مستقبل کے بارے میں وہ مکمل طور پر اندازہ نہیں لگا سکتے۔

“لیکن اس دوران دشواریاں سہنے کے باوجود ہمیں یہ کرنا ہوگا،” ہوسونو نے نیوز کانفرنس کو بتایا۔

بدھ کو ماہرین اور ایٹمی نگران اداروں سے مشورے کے بعد منظور کیے جانے والے ایک تفصیلی روڈ میپ کے مطابق پلانٹ آپریٹر ٹیپکو استعمال شدہ ایندھنی راڈ دو سے تین سالوں میں ہٹانا شروع کر دے گا، جو ہر ری ایکٹر کی عمارت کے سب سے اوپر والی منزل پر پڑے ہیں۔

اس کی تکمیل کے بعد ٹیپکو پگھلے ہوئے ایندھن کو ہٹانے کا کام شروع کرے گا، جس کے بیشتر کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ کور میں یا بڑے بیکر نما خول میں گر چکے ہیں۔ یہ عمل 10 سالوں میں شروع ہونے کی توقع ہے اور اب سے 25 سال بعد مکمل ہو گا۔

1 comment for “حکومت نے فوکوشیما ایٹمی پلانٹ کی صفائی کا 40 سالہ منصوبہ جاری کر دیا

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.