سومو پہلوانوں کی جرائم مخالف ٹیم کا ٹوکیو کی گلیوں میں گشت

ٹوکیو: تامانوئی اصطبل کے سومو پہلوانوں اور 35 سالہ اصطبل ماسٹر دائیسوکی تامانوئی  نے اس ہفتے ٹوکیو کے اداچی وارڈ میں اسٹریٹ کرائم روکنے کے لیے گلیوں میں گشت شروع کیے۔

مکینوں کو علاقے میں اسٹریٹ کرائم اور ٹریفک حادثات کے بارے میں آگاہی دینے کی ایک اعلی سطحی کوشش کے تحت پہلوانوں نے منگل اور بدھ کو گلیوں میں واک کی جبکہ ان کے ساتھ مقامی ہائی اسکولوں کے قریباً 120 طلبا بھی تھے۔ اس ٹیم نے مکینوں تک یہ معلومات بھی پہنچائیں کہ بینک ٹرانسفر کے فراڈ سے کیسے بچا جائے، جس کا شکار اکثر بوڑھے اور کمزور  اور جلدی دام میں آ جانے والے افراد ہوتے ہیں۔

نیشیاری پولیس کے ایک ترجمان نے کہا، “ہم نے لوگوں کے لیے تھوڑی سی مدد حاصل کی ہے تاکہ لوگ نئے سال کی تقریبات تک خود کو محفوظ محسوس کریں،”۔

یہ گشت 3 جنوری تک جاری رکھا جائے گا۔

1 comment for “سومو پہلوانوں کی جرائم مخالف ٹیم کا ٹوکیو کی گلیوں میں گشت

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.