بادشاہ اکی ہیتو نے زلزلے اور سونامی کی آفات سے نمٹنے کے لیے قوم کے جذبے کی تعریف کی، وہ جمعے کو اپنی 78 ویں سالگرہ کے موقع پر محل کی بالکنی سے خیرخواہوں کو دیکھ کر ہاتھ ہلا رہے تھے۔
انہوں نے جن کا شکریہ ادا کیا، ان میں فوج کے جوان، شمال مشرقی جاپان کے رہنے والے، رضاکار، تباہ حال ایٹمی بجلی گھر کے کاکن اور امدادی سرگرمیوں میں بیرون ملک سے حصہ ڈالنے والے شامل ہیں۔
بادشاہ اور 77 سالہ ملکہ مچیکو نے مارچ کے اواخر سے آفت زدہ علاقوں کا سات ہفتوں تک ہفتہ وار دورہ کیا، اور پناہ گزین مراکز میں متاثرین سے ملاقات کی، ایسا ہی انہوں نے ماضی میں کوبے کے زلزلے سمیت دوسری آفات کے بعد کیا تھا۔
“اس سال پر مڑ کر نظر ڈالتے ہوئے، مجھے یہ کہنا چاہیے کہ یہ حقیقتاً رنج و الم سے بھرا سال تھا، جس میں آفات غالب رہیں،” انہوں نے شاہی گھرانے سے متعلق ایک ایجنسی کے ایک بیان میں کہا۔
“میں محسوس کرتا ہوں کہ جاپانی لوگ اس آفت سے موثر طور پر نمٹنے کے لیے ایک ہو کر آگے آئے ہیں،” اکی ہیتو نے اپنے ساتھ کھڑی ملکہ کے ساتھ مسکراتے ہوئے کہا، جو پیلے رنگ کے ڈھیلے ڈھالے لباس میں ملبوس تھیں۔
ان کے ساتھ ان کے دو بیٹے اور ان کی اہلیہ بھی تھیں۔
اکی ہیتو، جو ہیروہیتو کے بیٹے ہیں – جنہوں نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان کے ہتھیار ڈالنے کا اعلان کیا تھا – نے کہا کہ جاپانی لوگوں نے تاریخ سے اپنا سبق سیکھ لیا ہے اور وعدہ کیا کہ جاپان کبھی دوبارہ جنگ میں نہیں جائے گا۔
1 comment for “78 ویں سالگرہ پر بادشاہ کی طرف سے آفت سے نمٹنے پر قوم کی تعریف”