جاپان کے سب سے بڑے کار ساز ادارے ٹیوٹا نے جمعرات کو کہا کہ وہ اگلے سال اپنی عالمی فروخت پانچواں حصہ بڑھانے کا عزم کر رہا ہے، اور بحران زدہ ترقی یافتہ ممالک میں سست ہوتی طلب کا مقابلہ کرنے کے لیے ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں نمو کا متلاشی ہے۔
مایوس کن 2011، جس میں گروپ کی فروخت چھ فیصد کم ہو گئی، کا مطلب ہے کہ یہ جاپانی دیو عالمی نمبر کی اپنی پوزیشن برقرار نہیں رکھ سکے گا اور جنرل موٹرز اور واکس ویگن سے مات کھا جائے گا۔
یہ پیشن گوئیاں ٹیوٹا کی ان اعلانات کے ہفتوں بعد ہی آئی ہیں جب اس نے اپنے پورے سال کی نیٹ پرافٹ کا تخمینہ آدھے سے بھی کم کر دیا تھا، جس کی وجہ مہنگا ین، 11 مارچ کے زلزلے و سونامی کا اثر اور تھائی لینڈ میں آنے والے ریکارڈ سیلاب تھے، جن سے طلب میں کمی واقع ہوئی۔
کار ساز ادارہ 2012 میں عالمی طور پر 8.48 یونٹ بیچنے کی توقع کر رہا ہے، اور اپنی عالمی پیداوار 8.65 گاڑیوں تک بڑھانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔
ٹیوٹا ترجمان امیکو تومیتا نے تسلیم کیا کہ 2012 کا عالمی پیداوار کا ہدف خاصا خوش فہم قسم کا ہے، اور ٹیوٹا برانڈ (بشمول لیکسس) کے لیے اس کے موجودہ ریکارڈ 8.53 ملین یونٹ کو توڑ دے گا، جو 2007 میں مالی بحران ہونے سے پہلے سیٹ کیا گیا تھا۔
1 comment for “ٹیوٹا کی نظریں 2012 میں 20 فیصد شرح نمو پر”