نودا چین کو آفت زدہ علاقے کے لیے پانڈا دینے کا کہیں گے

وزیراعظم یوشیکو نودا نے جمعرات کو کہا کہ وہ چین سے ایک آفت زدہ جاپانی شہر کے لیے پانڈے بھیجنے کا کہیں گے تاکہ زلزلے و سونامی سے متاثر ہونے والوں کا مورال بلند کرنے میں مدد مل سکے۔

“جب میں اس ویک اینڈ پر چین گیا، تو میں حتمی انتظامات کرنے کی کوشش کروں گا،” نودا نے کہا۔

مقامی میڈیا کے مطابق، نودا کو امید ہے کہ وہ پانڈوں کی لیز کو “چین جاپان دوستی کی علامت” کے طور پر اُجاگر کر سکیں گے، جبکہ دونوں ممالک اگلے سال سفارتی تعلقات معمول پر آنے کے 40 ویں سال میں داخل ہو جائیں گے۔

سیندائی کی مقامی انتظامیہ نے پہلے ہی چین کے ٹوکیو میں واقع سفارت خانے سے دیوقامت پانڈوں کو ٹھیکے پر دینے کو کہا ہے تاکہ مقامی بچوں میں زندگی کی روح پھونکی جا سکے۔

“ہمیں امید ہے کہ خوبصورت پانڈوں کو دیکھ کر ہمارے بچے اپنے زخمی دلوں کو آسانی سے مندمل کر سکیں گے،” سیندائی کے ڈپٹی مئیر یوکیموتو ایتو نے وزیراعظم سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں کہا۔

جاپان پانڈوں کے پاگل پن میں پہلی بار 1972 میں مبتلا ہوا تھا جب چین نے تعلقات معمول پر آنے کی علامت کے طور پر اسے ایک جوڑا دیا تھا۔

چین نے 2000 میں کوبے کو بھی دو پانڈے ٹھیکے پر دئیے تھے تاکہ 1995 کے زلزلے سے مجروح شدہ بچوں میں خوشی کی لہر پیدا کی جا سکے۔ اس زلزلے نے ساحلی شہر کو تاراج کر دیا تھا۔

1 comment for “نودا چین کو آفت زدہ علاقے کے لیے پانڈا دینے کا کہیں گے

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.