نسان ٹوکیو آٹو سیلون 2012 کے موقع پر 10 ماڈل نمائش کے لیے پیش کرے گا

یوکوہاما: نسان موٹر کو، اوٹیک جاپان اور نسان موٹرسپورٹس انٹرنیشنل کو (نسمو) کے ساتھ مل کر، نیپاک (جاپان کار پارٹس اینڈ آفٹر مارکیٹ پروموشن ایسوسی ایشن) کے آنے والے ٹوکیو آٹو سیلون 2012 میں 10 ماڈل پیش کرے گا۔ ٹوکیو آٹو سیلون 13 سے 15 جنوری تک ماکوہاری میسی ایگزی بیشن ہال، صوبہ چیبا میں منعقد ہو گا۔

یہ نمائش جسے نسان، اوٹیک جاپان اور نسمو نے مل کر منعقد کروایا ہے، ایک ریس سرکٹ کا منظر پیش کرنے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے جس میں شائقین کے بیٹھنے کے لیے اسٹینڈ بھی موجود ہیں۔ ریسنگ کے تھیم پر بنے ہوئے اس ڈیزائن کے ساتھ، نسمو اپنے ‘جوک نسمو کانسپٹ’ اور ‘لیف نسمو کانسپٹ’ بھی پیش کرے گا جو 2011 کے ٹوکیو موٹر شو میں پیش کیے گئے تھے۔

نسان اپنے ‘نسان جی ٹی-آر فار ٹریک پیک’ کی نمائش کرے گا جو اس کے ‘پیور ایڈیشن’ ماڈل کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ اوٹیک ‘این وی 350’ کیرا وین، جسے ٹوکیو موٹر شو میں نمائش کیا گیا تھا، کے ساتھ رائڈر سیریز کی کسٹمائز شدہ کاروں کی لائن اپ پیش کرے گا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.