ٹوکیو: شاہی محل کے گرد موجود جاگنگ ٹریک کو استعمال کرنے والوں کی بڑھتی تعداد کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے قوانین اور ہدایات کا نظام تیار کرنے کے لیے اجلاسوں کے سلسلے کا پہلا اجلاس ٹوکیو کے چیودا وارڈ میں پچھلے ہفتے منعقد ہوا۔
وارڈ حکام نے یہ اجلاس دوڑنے والوں، سائیکل سواروں اور سیر کرنے والوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کی طرف سے اس پانچ کلومیٹر لمبے ٹریک کو ورزش کے لیے استعمال کرنے کے جواب میں منعقد کیا۔ اس ٹریک کے ساتھ، جاگنگ کرنے والے شاہی محل کے عوامی چوک، تاکیباشی اور چیربلاسم والے چیدوریگافوچی سے گزرتے ہیں، جس کے بعد وہ برطانوی سفارت خانے، نیشنل تھیٹر، نیشنل دائت بلڈنگ سے ہو کر واپس ساکورادامون آتے ہیں۔
جاگنگ کرنے والوں کا کہنا ہے کہ آداب اور راستے کے سائز کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں اکلوتی قطار میں گھڑی وار سمت میں دوڑنا پڑتا ہے، تاہم ہر کوئی ایسا نہیں کرتا۔ مزید برآں، بہت سے جاگنگ کرنے والے، جو موسیقی سننے میں مگن ہوتے ہیں، اکثر سامنے آنے والے مناظر اور قریب آنے والے پیدل اور سائیکل سواروں کی آوازوں کو فراموش کر بیٹھتے ہیں، یہاں تک کہ بہت دیر ہو جاتی ہے (اور ٹکر ہو جاتی ہے)۔
وارڈ کے اہلکاروں کے مطابق سردی کے باوجود جاگنگ کرنے والوں کی تعداد اس سال ڈرامائی طور پر بڑھ گئی ہے۔