شدید برف باری سے بلٹ ٹرینیں بند

پورے ملک کے بہت سے علاقوں، بشمول ہوکائیدو میں بحر جاپان سے کینکی کے علاقے تک، میں پیر کو شدید سردی اور کم دباؤ کے پیٹرن کی وجہ سے شدید برفباری ہوئی۔

شدید برفباری توکائیدو شنکانسن لائن پر گیفو- ہاشیما اور مائیبارا اسٹیشنوں کے درمیان کئی بار بجلی جانے کا سبب بنی جب شدید برباری کی وجہ سے ایک درخت شنکانسن لائن پر صبح نو بجے گر پڑا اور تاریں توڑ ڈالیں۔

اہلکاروں کے مطابق، ٹوکیو کو آنے والی ٹرینیں شن- اوساکا اور مایئبارا کے مابین معطل کر دیں گئیں جبکہ اوساکا کو جانے والی ٹرینیں عارضی طور پر گیفو- ہاشیما کے مابین روک دی گئیں۔

اہلکاروں کے مطابق، اگرچہ شنکانسن پر ٹرینیں صبح 11:18 پر بحال کر دی  گئیں، تاہم بلٹ ٹرینوں نے کم رفتار پر چلنا برقرار رکھا۔

برفباری نے سنٹرل جاپان ریلوے کمپنی کو ایک بجے دوپہر والی 22 شنکانسن ٹرینیں منسوخ کرنے پر مجبور کر دیا، جس سے 66 ٹرینیں ساڑے اکیس گھنٹے تک ملتوی ہوئیں اور ساٹھ ہزار مسافر متاثر ہوئے۔

موسمیاتی ایجنسی نے کہا کہ پیر کی صبح 3 بجے تک 24 گھٹنوں کے دوران بحر جاپان کے وسیع علاقوں میں 50 سینٹی میٹر تک برفباری کا مشاہدہ کیا گیا۔

11 بجے صبح تک، صوبہ شیگا کے علاقے یانگیز میں 87 سینٹی میٹر ، جبکہ ہیوگو صوبے میں اوانو ہائٹس میں 103 سینٹی میٹر برفباری ریکارڈ کی جا چکی تھی۔

ناگویا میں صبح نو بجے تک آٹھ سینٹی میٹر برفباری ریکارڈ کی گئی۔

کیوتو میں سال کی پہلی برفباری کیتا وارڈ کے کینکاکوجی مندر میں مشاہدہ کی گئی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.