جنگلاتی ایجنسی کے مطابق، تباہ حال ایٹمی بجلی گھر والے فوکوشیما صوبے کے دیودار کے زردانوں میں موجودتابکار سیزیم کی مقدار اتنی کم ہے کہ وہ کوئی مضر صحت اثرات نہیں رکھتے۔
ایجنسی نے دیودار کے زردانوں میں تابکار سیزیم کی مقدار چیک کرنے کے لیے فوکوشیما صوبے میں 87 مقامات پر کی گئی جانچ پڑتال کی ایک عبوری رپورٹ شائع کی۔ دیودار کے زردانے خودبخود ہی سینکڑوں کلومیٹر دور تک سفر کرتے ہیں۔
ایجنسی نے نر دیودار کے پھولوں کو اکٹھا کیا جو مشرقی جاپان بشمول فوکوشیما صوبے میں 180 مقامات پر زردانے خارج کرتے ہیں، اور ایک عبوری رپورٹ تیار کی جو فوکوشیما صوبے میں گڑبڑ والے ایٹمی بجلی گھر کے قریبی علاقوں سے اکٹھے کیے گئے نر دیودار کے پھولوں میں تابکاری کے اعدادوشمار پر مشتمل ہے۔
فوکوشیما صوبے کے 87 مقامات میں سے،صرف نامےئی کے مقام سے نر دیودار کے پھولوں میں تابکار سیزیم کی مقدار 253000 ہزار بیکرلز فی کلوگرام پائی گئی، جو مشرقی جاپان میں نر دیودار کے پھولوں میں پائی جانے والی بلند ترین مقدار ہے۔