فوکوشیما نمبر 1 ایٹمی بجلی گھر کے بحران کے بارے میں عبوری رپورٹ نے حکومت اور ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی کی طرف سے ناقص ردعمل پر بےگھر ہو جانے والے لوگوں میں غم و غصہ پیدا کیا ہے۔
“ہمیں کچھ خبر نہیں تھی کہ کس طرف کو بھاگیں،” 59 سالہ ریکو کوئیزومی نے کہا، جن کی رہائش بحران سے پہلے اپنی 36 سالہ بیٹی کے ہمراہ فوکوشیما صوبے کے علاقےنامی ماچی کے تاجیری ضلع میں تھی۔
کوئیزومی نے کہا کہ وہ 13 مارچ کو جب پلانٹ کی ری ایکٹر بلڈنگ میں دھماکہ ہوا، تو نامی ماچی کے ضلع تاسوہیما کی طرف بھاگے۔
پیر کو جاری کی جانے والی عبوری رپورٹ میں، بحران کی وجوہات کا تعین کرنے والے ایک حکومتی پینل نے عندیہ دیا کہ حکومت “ماحولیاتی ایمرجنسی کی صورت میں پیشن گوئی کے نظام” (سپیڈی) کے ذریعے عوام کو تابکاری کے پھیلاؤ کے بارے میں مناسب اعدادوشمار فراہم کرنے میں ناکام رہی۔
“اگر یہ اعدادوشمار مہیا کر دئیے جاتے، تو بلدیائیں اور رہائشی انخلا کے لیے اپنے راستوں اور سمتوں کا اچھے طریقے سے انتخاب کر سکتے تھے،” رپورٹ نے کہا۔
بعد میں جاری کیے جانے والے سپیڈی ڈیٹا سے پتا لگا کہ پلانٹ سے خارج ہونے والے تابکار مادوں کے پھیلنے کی پیشن گوئی اسی راستے کے ساتھ ساتھ تھی جس راستے کوئیزومی اور ان کی بیٹی نے انخلا کیا۔
“ہمیں معلوم ہی نہیں تھا کہ سپیڈی کا بھی وجود ہے،” کوئیزومی نے کہا، جواب شیراکاوا صوبے میں رہائش پذیر ہیں۔
تومیوکاماچی کے مئیر، کاتسویا ایدانو نے بھی حکومت اور پلانٹ آپریٹر کو بحران سے ناقص انداز میں نمٹنے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔