امریکی محکہ خزانہ کی ین کے سلسلے میں جاپانی مداخلت پر تنقید

امریکی محکمہ خزانہ نے منگل کو جاپان کی طرف سے پچھلے چھ ماہ کے دوران ین کی قدر میں اضافہ روکنے کے لیے کی گئی مداخلتوں پر تنقید کی، اور کہا کہ یہ غیرضروری تھیں اور ٹوکیو کو اپنی مقامی معیشت اور مقابلے بازی کی صلاحیت کو مضبوط بنانا چاہیے تھا۔

زرمبادلہ کی منڈیوں پر کانگرس کو پیش کی گئی ایک رپورٹ میں، محکمہ خزانہ نے کہا کہ اس نے 11 مارچ کی تباہ کن آفات زلزلے و سونامی کے بعد جاپان کی طرف سے ین کو مستحکم رکھنے کے لیے مداخلتی اقدامات کی حمایت کی تھی۔

“گروپ سیون کی طرف سے مارچ میں زلزلے کے بعد کی جانے والی مشترکہ مداخلت کے علاوہ امریکہ نے ان مداخلتوں کی حمایت نہیں کی،” محکمے نے کہا۔

“اس عمل کے باوجود ین کی قدر 15 سال کی تاریخی اوسط کے قریب ہی رہی ہے،”۔

“مقامی سطح پر ‘مہنگے ین’ کے بارے میں پائے جانے والے خدشات پر ردعمل ظاہر  کرکے زرمبادلہ کے ریٹ پر اثر انداز ہونے کی بجائے، جاپان کو بنیادی اور سخت اقدامات اٹھانے ہوں گے تاکہ مقامی معیشت کا متحرک پن، جاپانی فرموں -بشمول سہولیات و خدمات- کی مقابلے بازی کی صلاحیت اور متوقع بڑھوتری میں اضافہ پیدا کیا جائے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.