حکومت نے غیرملکیوں کے لیے پوائنٹس سسٹم شروع کر دیا

بدھ کو حکومتی اہلکاروں نے بتایا کہ، حکومت نے غیر ملکی کارکنوں کے لیے اگلے موسم بہار سے “پوائنٹ سسٹم” شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اعلی صلاحیتوں والے ہنرمندوں کو اپنی طرف کھینچا جا سکے۔

اہلکاروں کے مطابق، جاپان میں کام کرنے کے خواہشمندوں کے کیرئیر کے مختلف اجزا جیسے تعلیمی کیرئیر، ملازمت کی ہسٹری اور سالانہ آمدن کو اس سسٹم کے تحت پوائنٹس میں تبدیل کیا جائے گا۔

اہلکاروں نے مزید وضاحت کی کہ زیادہ اسکور والوں کو جاپان میں رہائش کے دوران ترجیحی برتاؤ سے نوازا جائے گا۔

وزارت انصاف متعلقہ وزارتی آرڈیننس اور نوٹسوں پر نظر ثانی سے پہلے اس نظام کے بارے میں عوام سے رائے دینے کا کہے گی۔

یہ نظام جاپانی حکومت کے “نیو گروتھ اسٹریٹجی” نامی اقدام کا حصہ ہے جس کا مقصد ہنرمند غیرملکی کارکنوں کی قبولیت کو فروغ دینا ہے تاکہ جاپان کی ٹیکنالوجی میں اختراعات کی صلاحیت اور معاشی نمو کو تیز کیا جا سکے۔

نئے نظام کے تحت وزارت کو امید ہے کہ 2000 نئے کارکن ہر سال جاپان میں داخل ہوں گے۔

یہ نظام تین شعبوں میں صلاحیتیں رکھنے والے غیرملکی کارکنوں کو اپنا ہدف بنائے گا: علمی تحقیق، اعلی درجے کی ٹیکنالوجی کی مہارتیں، اور بزنس مینجمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن۔

بنیادی پوائنٹس تعلیمی کیرئیر، ملازمتی کیرئیر اور سالانہ آمدن کی بنیاد پر دئیے جائیں گے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.