وزیراعظم یوشیکو نودا نے قانون سازوں کی بڑی تعداد کی طرف سے احتجاجاً حکمران جماعت چھوڑنے کے باوجود بدھ کو عہد کیا کہ وہ ٹیکس بڑھانے کے متنازع منصوبے کو آگے بڑھائیں گے۔
کیودو نیوز کی رپورٹ کے مطابق، ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان کے نو اراکین نے بدھ کو کہا تھا کہ وہ حکومت کی طرف سے ملک کے 5 فیصد کزمپشن ٹیکس کو دوگنا کرنے کے منصوبے کے خلاف پارٹی چھوڑنے کا سوچ رہے ہیں۔
نودا نے کہا کہ انہیں پلان شدہ استعفوں کے بارے میں بتا دیا گیا تھا تاہم انہوں نے مزید کہا کہ وہ ٹیکس بڑھانے کے منصوبے کو آگے بڑھائیں گے جس سے حاصل شدہ فنڈز کو جاپانی حکومت سوشل ویلفئیر کے اخراجات اور حکومتی قرضے کو لگام دینے کے لیے استعمال کرنا چاہتی ہے۔
“ہم جاپانی لوگوں کے مستقبل کو خطرے میں ڈالے بغیر ان معاملات سے نمٹنے میں تاخیر نہیں کر سکتے”، نودا نے نئی دہلی میں ایک پریس کانفرنس کو بتایا، جہاں وہ انڈیا اور جاپان کے مابین دو طرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے کے لیے 36 گھٹنوں کے دورے پر تھے۔
“ٹیکس آمدن (جو سیل ٹیکس بڑھانے سے حاصل ہو گی) پنشن اور دوسرے طبی فوائد کی صورت میں جاپانی عوام کو واپس کر دی جائے گی،” انہوں نے کہا۔