ٹیکس بڑھانے کے منصوبے کو عبوری ‘اوکے’

ٹوکیو: ٹیکس اصلاحات کے لیے حکومتی پینل نے جمعے کو حکمران جماعت ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان کا منصوبہ منظور کر لیا، جس میں 2015 تک دو مراحل میں کنزمپشن ٹیکس میں اضافہ کرنا بھی شامل ہے۔

یہ منظوری جمعرات کی رات کو وزیر اعظم یوشیکو نودا کے فیصلے کے بعد سامنے آئی ہے، جس کے مطابق کنزمپشن ٹیکس کی موجودہ شرح 5 فیصد سے 8 فیصد تک اپریل 2014 میں، جبکہ اکتوبر 2015 میں 10 فیصد تک بڑھا دی جائے گی۔

نودا ڈی پی جے پر زور ڈال رہے تھے کہ سال کے اختتام سے قبل اس معاملے پر اتفاق رائے پیدا کیا جائے۔

تاہم، ڈی پی جے کہ کم از کم نو قانون سازوں نے کہا ہے کہ وہ اس فیصلے پر پارٹی چھوڑ دیں گے، جبکہ اپوزیشن جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی اور نیو کومیتو نے مطالبہ کیا ہے کہ نودا اگلے سال ایوان زیریں کو تحلیل کر دیں اور عام انتخابات کروائیں تاکہ اس معاملے پر فیصلہ ہو سکے۔

فُوجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، نودا نے جمعے کو صحافیوں کے بتایا کہ ٹیکس پینل میں پیدا ہونے والا اتفاق رائے پیشرفت کی طرف ایک اور قدم ہے اور یہ کہ حکومت اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ تفصیلی مذاکرات کے لیے اپنی پوری کوشش کرے گی تاکہ متعلقہ بل رواں مالی سال 31 مارچ سے قبل ہی دائت میں جمع کروایا جا سکے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.