سال ختم ہونے پر جاپانی زندگی کی بےثباتی پر غور کرتے ہیں

ٹوکیو: پوری دنیا میں لوگ ایک ایسے سال کو الوداع کہنے کی تیاری کر رہے ہیں جس میں انقلابات، معاشی افراتفری اور بظاہر نہ ختم ہونے والی قدرتی آفات کا سلسلہ جاری رہا۔

جاپان کے لیے 2011 ایک ایسا سال تھا جب ملک کو دیوقامت سونامی اور زلزلے نے ہلا ڈالا اور جس نے پوری ساحلی پٹی برباد کر چھوڑی، جس میں 20,000 ے قریب لوگ ہلاک یا لاپتہ ہوئے اور فوکوشیما ڈائچی ایٹمی بجلی گھر میں پگھلاؤ کا واقعہ رونما ہوا۔

سال کے اختتام کے قریب، بہت سے جاپانی زندگی کی بےثباتی پر غور کرنے کے ساتھ ساتھ خاموشی سے بحالی کا عزم بھی کر رہے ہیں۔

“میرے لیے، اس سال کی سب سے بڑی چیز مارچ کی آفت تھی،” 28 سالہ میکو سانو نے کہا جو فوکوشیما شہر میں ایک نرسنگ طالبعلم ہیں۔ “سچ کہوں تو مجھے سمجھ نہیں آتی تھی کہ ان لوگوں سے کیا کہوں جنہیں گھر کبھی نہ جا سکنے کے خدشات کے دوران بیماریوں کا مقابلہ کرنا پڑا۔ فوکوشیما کے شہر، جہاں میری رہائش ہے، میں تابکاری کا درجہ بہت کم نہیں ہے، اور ہمیں نہیں معلوم کہ مستقبل میں یہ ہماری صحت پر کیسے اثرات ڈالنے والا ہے۔”

توقع ہے کہ پورے جاپان سے لوگ ہفتے کو مزارات اور مندروں میں حاضری دیں گے، اور نئے سال کی پہلی دعائیں مانگیں گے۔ مندروں میں لٹکنے والی دیوقامت گھنٹیوں کو 108 بار بجایا جائے گا تاکہ دنیا کو برائی سے پاک کیا جائے اور خوش قسمتی کو آواز دی جائے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.