ٹوکیو: پچھلے ماہ کی ایک تکنیکی خرابی کے بعد، کہ جس نے ہزاروں صارفین کی ای میل سروسز کو تہہ و بالا کر دیا تھا، پیر کو این ٹی ٹی ڈوکومو نے کہا ہے کہ اس کی اسمارٹ فون انٹرنیٹ سروس بار بار خرابیوں کی وجہ سے مسائل کا شکار ہے۔
صارفین نے شکایت کرنا شروع کی تھی کہ وہ یکم جنوری رات ساڑھے نو بجے کے آس پاس قریباً ایک گھنٹے تک ای میل ٹھیک طرح سے کرنے کے قابل نہیں تھے۔ ٹی وی آساہی کی رپورٹ کے مطابق، یہی مسئلہ دوبارہ 11 بجے رات پیش آیا، اور صبح کے ایک بجے تک جاری رہا۔
ڈوکومو نے کہا کہ قریباً 24000 کسٹمرز متاثر ہوئے تھے اور اس نے مسائل کا ذمہ دار نقائص بھرے سازوسامان کو قرار دیا۔
یہ مسائل ڈوکومو کی طرف سے دسمبر کے نیٹ ورک مسئلے کی تصدیق کے چند دن بعد ہی سامنے آئے ہیں؛ اس وقت مسئلے نے ایک سیکیورٹی رسک تخلیق کر دیا تھا جس سے قریباً 18,700 صارفین کے ای میل ایڈریس بدلنا ضروری ہو گیا۔