ٹوکیو: ٹوکیو میں ہنگامی خدمات کے شعبے نے پیر کو کہا کہ 13 بوڑھوں کو ٹوکیو کے علاقے میں ہسپتال لے جایا گیا جس کی وجہ نئے سال کے موقع پر چاولوں سے بنے روایتی ‘موچی’ کیک کھانے سے اچھو لگنا اور سانس کی نالی میں آنے والی رکاوٹ تھی۔
یہ کیک، جو نئے سال کا روایتی کھانا ہیں، ہر سال بوڑھوں میں اچھو لگنے کے واقعات کا سبب بنتے ہیں۔ پولیس نے کہا کہ 13 لوگوں کو ہسپتال لے جایا گیا، جبکہ این ٹی وی کے مطابق 2 لوگ ہلاک ہو گئے۔
حکام نے پورے جاپان میں لوگوں سے اپیل کی ہے کہ موچی کیک کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیا کریں اور بہت احتیاط سے کھائیں۔