حکومت اور ٹیپکو میں پبلک فنڈز کے استعمال پر مذاکرات ہوں گے

حکومت اور ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی (ٹیپکو) حکومتی پشت پناہی رکھنے والے ادارے کی طرف سے ٹیپکو کو اپنی مالی حالت بہتر بنانے کے لیے پبلک فنڈز کی فراہمی کے سلسلے میں مذاکرات کریں گے۔

این ایچ کے کے مطابق، ٹیپکو نے کہا ہے کہ 2012 کے آخر تک اس کے قرضہ جات اس کے اثاثوں سے بڑھ سکتے ہیں، جس کہ وجہ فوکوشیما ایٹمی بحران سے متاثرہ خاندانوں کو زرتلافی کی ادائیگی اور تابکاری سے صفائی کے اخراجات ہیں۔

مزید برآں، ٹیپکو کا اندازہ ہے کہ اسے مارچ کے آخر تک زرتلافی کی ادائیگیوں کے علاوہ تھرمل پاور پلانٹس چلانے کے لیے مزید 800 ملین ین کی ضرورت ہو گی۔ تاہم ایدانو نے عندیہ دیا ہے کہ ٹیپکو کی طرف سے بجلی کے نرخ بڑھانے کی بجائے حکومت اس کے شئیرز ‘نیوکلیر ڈیمیج کمپنسیشن فیسیلی ٹیشن کارپ’ کے ذریعے خرید کر اسے قومیا لے گی۔

دریں اثنا جاپانی بینک، جن کا ‘این ڈی سی ایف کارپ’ میں حصہ ہے، نے کہا ہے کہ اگر ادارے کو چلانے کے لیے ان کی مدد درکار ہے تو حکومت کو بھی مدد کرنا ہو گی۔

بینکوں نے کہا کہ حکومت اور ٹیپکو کو پبلک فنڈ کا معاملہ 31 مارچ کو ٹیپکو کا مالی سال ختم ہونے سے قبل یعنی اسی ماہ نمٹا لینا چاہیے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.