منگل کی رپورٹس کے مطابق، نئے سال کی شام کو ٹوکیو پولیس کے ہیڈکوارٹرز میں گرفتاری دینے والے ملک سے سب سے بڑے اشتہاری کو پولیس نے پہلے بھگا دیا تھا۔
جب ماکوتو ہیراتا، اوم سپریم ٹرتھ قیامتی فرقے کا سابقہ رکن اور 1995 کے ٹوکیو سب وے اعصابی گیس حملوں کا ذمہ دار، پولیس کے سامنے پیش ہوا تو میٹروپولیٹن پولیس کے مرکزی دروازے کے سامنے ایک پولیس افسر کو لگا کہ یہ شخص مذاق کر رہا ہے۔
میڈیا کی زیادہ تر اطلاعات کے مطابق، وہ ہفتے کی رات 11:35 پر آفیسر کے پاس آیا، اور کہا: “میں ماکوتو ہیراتا ہوں۔: خیال ہے کہ وہ شنکانسن کے ذریعے شیناگاوا اسٹیشن پر پہنچا تھا۔
روزنامہ آساہی کے مطابق، ہیراتا کے بال 1990 کی دہائی کے وسط میں لی گئی تصاویر کی نسبت زیادہ لمبے تھے، تاہم اس کے زیادہ تر خدوخال اور جسمانی ساخت بہت زیادہ تبدیل نہیں ہوئی تھی۔
این ایچ کے کے مطابق، ہیراتا نے یہ دعوی بھی کیا ہے کہ اس نے حال ہی میں اپنے کیس کے سلسلے میں پولیس ہاٹ لائن پر رابطہ کیا تھا، تاہم اسے سنجیدگی سے نہیں لیا گیا۔
17 سال پہلے 1995 میں اس پر ایک آدمی کو اغوا کرنے کے منصوبے میں مبینہ طور پر حصہ لینے اور دوسروں کے ساتھ مل کر مغوی کے جسم میں ایک کیمیکل داخل کرکے مارنے کی سازش کرنے کا الزام لگایا گیا تھا، جس کے بعد اس نے اب گرفتاری پیش کی ہے۔
اطلاعات کے مطابق ہیراتا نے تفتیش کاروں کو بتایا کہ وہ مارچ 2011 کے زلزلے و سونامی سے ہونے والی تباہی کے بعد اپنے آپ کو قانون کے حوالے کر دینا چاہتا تھا۔
اس نے مزید کہا کہ اسے اوم فرقے کے بانی شوکو آساہارا کی سزا پر عملدرآمد میں تاخیر کرانے میں کوئی دلچسپی نہیں۔