حکومتی ذرائع کے مطابق، حکومت ممکنہ طور پر شاہی خاندان کی خواتین کے شاہی خاندان سے تعلق نہ رکھنے والے شوہروں، جو اپنے خاندان کی سربراہی کرتے ہیں، کو شاہی درجہ دینے پر غور کر رہی ہے تاکہ وہ بھی شاہی خاندان کے اراکین کی طرح باضابطہ ذمہ داریوں میں حصہ لے سکیں۔
یہ تبدیلی، جو تاریخ میں پہلی بار کی جا رہی ہے، عام مردوں کے لیے شاہی خاندان میں شامل ہونے کی راہ کھول دے گی۔
حکومت اس وقت ایک منصوبے پر غوروعوض کر رہی ہے جس کا مقصد شاہی خاندان کی خواتین کو خاندان سے باہر شادی کرنے کے بعد بھی اپنا شاہی رتبہ برقرار رکھتے ہوئے خاندان کی نئی شاخیں تخلیق کرنے کی اجازت دینا ہے۔
اس معاملے میں سہولت پیدا کرنے کے لیے، حکومت فروری سے ماہرین سے اس سلسلے میں ان کی آرا وصول کرے گی۔