اسکائی ٹری ایک ماہ کے لیے بُک

ٹوکیو اسکائی ٹری، جو 22 مئی سے کھل رہا ہے، گروپس نے بُک کروا لیا ہے جو اس کے افتتاح کے پہلے ماہ اس کا دورہ کرنا چاہتے ہیں، تاہم انفرادی ٹکٹوں کی دستیابی ابھی کی جانی ہے۔

ٹاور کا دورہ کرنے کی درخواستیں چھ ماہ پہلے تک دی جا سکتی ہیں، تاہم اسکائی ٹری کے افتتاح کے پہلے مہینے میں اس کا دورہ کرنے کے خواہشمند 27122 گروپوں میں سے 2654 گروپ ہی ٹکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

25 یا زیادہ لوگوں کے گروپوں کی صورت میں روزانہ چار ہزار لوگ ٹاور کا دورہ کر سکتے ہیں۔

اسکائی ٹری کے ٹکٹوں کی ریزرویشن صرف اس کے افتتاح کے پہلے ڈیڑھ ماہ کے لیے ضروری ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.