آدھے سے زیادہ مدعیوں نے ابھی ٹیپکو سے زرتلافی وصول کرنا ہے

ٹوکیو: ایک رہنما مرکز، جو فوکوشیما کے بےگھر رہائشیوں کو ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی (ٹیپکو) سے زرتلافی کا مطالبہ کرنے میں رہنمائی فراہم کرتا ہے، نے اس ہفتے انکشاف کیا ہے کہ پہلے مرحلے میں آدھے سے بھی کم مدعیوں نے زرتلافی وصول کیا ہے۔

این ایچ کے کی رپورٹ کے مطابق، 31 دسمبر تک، قریبا ستر ہزار مدعیوں، جنہوں نے زرتلافی کے لیے درخواست دی تھی، میں سے صرف چونتیس ہزار کو منظوری ملی۔

کچھ میڈیا مبصرین نے تجویز دی ہے کہ ادائیگیوں کی کم شرح کی وجہ درخواست فارموں کی پیچیدگی ہو سکتی ہے، جن کی وجہ سے پچھلے سال ٹیپکو پر شدید تنقید ہوئی تھی کہ اس نے نہ صرف بےگھروں میں بھاری بھرکم فارم تقسیم کیے ہیں بلکہ انہیں 156 صفحات کا ہدایت نامہ بھی پکڑا دیا ہے۔ قانون سازوں نے کمپنی پر درخواست دینے کے عمل کو غیرضروری طور پر پیچیدہ بنانے پر تنقید کی تھی۔

این ایچ کے کے مطابق، ٹیپکو کے ترجمان نے کہا کہ چونکہ کمپنی نے پچھلے ماہ درخواست فارم سادہ بنا دئیے تھے اس لیے مدعیوں کی تعداد تیزی سے بڑھی ہے۔ اس نے کہا کہ ٹیپکو مارچ میں ایک ہزار افراد کا مزید عملہ درخواستوں کی پروسیسنگ اور ادائیگیاں جلد از جلد کرنے میں مدد دینے کے لیے مہیا کرے گا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.