ٹوکیو: جے آر ایسٹ نے بدھ کو کہا کہ وہ ٹوکیو میں یامانوتے لائن پر 2.2 کلومیٹر کا فاصلہ رکھنے والے شیناگاوا اور تاماچی اسٹیشنوں کے مابین ایک نیا اسٹیشن شامل کرنے کے امکان پر غور کر رہا ہے۔ جے آر ایسٹ نے ایک بیان میں کہا کہ اگر یہ منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچا تو یہ اس لائن پر 40 سالوں میں پہلا نیا اسٹیشن ہو گا۔
یہ علاقہ اس وقت جے آر کے ٹرین ڈپو اور اسٹوریج یارڈز پر مشتمل ہے۔ اس کو 2013 میں ہونے والے ایک بڑے کمرشل تعمیر نو کے منصوبے کا حصہ قرار دیا گیا ہے، جس کے بارے میں ٹوکیو میٹروپولیٹن حکومت کو امید ہے کہ یہ ہانیدا ائیرپورٹ کے قریب ہونے کی وجہ سے مزید غیرملکی کاروباریوں کی توجہ کھینچے گا۔
یامانوتے لائن پر اس وقت 29 اسٹیشن ہیں۔ آخری اسٹیشن جو 1971 میں شامل کیا گیا، وہ نیشی-نیپوری تھا۔