ٹوکیو: موسمیاتی ایجنسی نے جمعرات کو بتایا کہ 11مارچ سے 31 دسمبر تک جاپان میں 6757 آفٹر شاکس محسوس کیے گئے۔
ایجنسی نے اپنی ویب سائٹ پر بتایا ہے کہ ان میں سے 14 کی شدت 5 سے زیادہ تھی، جبکہ 30 کی شدت 5، 174 کی شدت 4، 707 کی تین، 1094 کی شدت 2 اور 3928 زلزلوں کی شدت 1 تھی۔
پورے سال کے دوران ایجنسی کے مطابق 9723 زلزلےا ور آفٹر شاکس آئے جو 2010 کے مقابلے میں سات گنا زیادہ ہیں۔
ایجنسی کے ایک اہلکار نے کہا کہ اگرچہ آفٹرشاکس کی تعداد کم ہو رہی ہے، تاہم ارضیاتی سرگرمیوں کو 11 مارچ سے قبل کی سطح تک آنے میں کئی سال لگ جائیں گے۔