ٹوکیو: وسل بلوئر مائیکل ووڈفورڈ نے جمعے کو کہا کہ وہ جاپان کے شئیرہولڈر اداروں کی طرف سے ان کی ملازمت حاصل کرنے کی کوششوں کا بیڑہ غرق کرنے اور “مایوس کن” حمایت کے بعد اس کام کے لیے اولمپس پر مقدمہ کریں گے۔
سابقہ چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ وہ اپنی سربراہی میں نئے ڈائریکٹروں کی تعیناتی کی مہم ختم کر رہے ہیں اور اکتوبر میں اپنی برخاستگی کے خلاف ہرجانے کا دعوی کریں گے۔ اس برخاستگی نے کئی دہائیوں میں جاپان کے سب سے بڑے کارپورٹ ڈرامے کو جنم دیا تھا۔
شئیرہولڈر ادارے “وہ وجہ ہیں جن کی وجہ سے ڈائریکٹر ابھی تک اپنی جگہ پر ہیں، ان کی حمایت کے بغیر انہیں وہاں نہیں ہونا چاہیے،” انہوں نے پریس کانفرنس کو بتایا۔
“اور جو کچھ عوامی طور پر معلوم اور حقیقت ہے وہ یہ ہے کہ تاریخ کے سب سے بڑے اسکینڈلوں میں سے ایک کے رونما ہونے کے باوجود (انہوں) نے تنقید کا ایک لفظ بھی منہ سے نہیں نکالا۔”
انہوں نے کہا کہ انہوں نے جو اسکینڈل بےنقاب کیا تھا، جس میں ملینوں ڈالرز کی فراڈ سرمایہ کاریاں ملوث تھیں، اور جس طرح اس سے نمٹا گیا، نے کارپوریٹ جاپان پر ایک سیاہ داغ لگایا ہے۔
“یہ حقیقت، کہ تھرڈ پارٹی کمیٹی کی تحقیق کے باوجود ایسی صورت حال وجود رکھ سکتی ہے، باہر سے جاپان کو دیکھنے والوں کے لیے مایوس کن اور قطعی گھما دینے والی ہے۔”
نا ہی اولمپس اور نا اس کے بڑے شئیر ہولڈرز میں سے کسی نے ابھی تک ووڈ فورڈ کے بیان پر تبصرہ کیا ہے۔
ڈاؤجونز نیوز وائر کے مطابق، جمعے کو ووڈ فورڈ نے کہا کہ انہوں نے چار سال کا معاہدہ ختم ہونے سے قبل اپنی برخاستگی پر کمپنی پر مقدمہ کرنے کا ارادہ کر لیا ہے چونکہ اس کے پاس “کسی قسم کی کوئی قانونی بنیادی نہیں،”۔