وزارت صحت، محنت اور ویلفئیر کے مطابق 18000 سے زیادہ ویلفئیر وصولنے والے مالی سال 2009 میں تین ماہ مسلسل 15 چکر فی ماہ کے حساب سے ہسپتال آئے۔
“بہت ہی زیادہ بار” ہسپتال آنے والے ویلفئیر وصول کرنے والوں کی تعداد، جن کے معالجے کے اخراجات سرکاری خرچے سے ادا کیے جاتے ہیں، 18217 تھی۔
ان میں سے 3874 وصول کنندگان، جو کل کا 20 فیصد بنتے ہیں، کو متعلقہ مقامی ہسپتالوں نے ایک تفتیش کے بعد غیرضروری طور پر “زیادہ بار” ہسپتال آنے والا قرار دیا۔ ہسپتال آنے کی تعداد کم کرنے کی ہدایات کے باوجود، صرف 1270 یا 30 فیصد نے اس پر عمل کیا۔
وزارت کے مطابق بیرونی مریض اوسطاً مہینے میں ایک بار ہسپتال آتے ہیں۔ حتی کہ سینئر شہری جن کی عمر 65 سال یا زیادہ ہو وہ بھی اوسطاً ماہانہ طور پر 3 بار سے زیادہ ہسپتال نہیں آتے۔