سیاسی پناھ کی درخواستوں میں ریکارڈ اضافه ـ

 

سیاسی پناھ کی درخواستوں میں ریکارڈ اضافه ـ

جاپان میں سیاسی پناھ کے خواهش مند غیر ملکی شہریوں  کی تعداد میں  بہت اضافه هوا ہے 

٢٠٠٨ میں  میں پچھلے سال کی نسبت تقریباً دگنی درخواستیں وصول هوئی هیں ـ

منسٹری آف جسٹس کے مطابق ٢٠٠٨ میں وصول هونے والی درخواستوں کی تعداد ١٥٩٩ ہے ـ

٥٧ ممالک کےشہریوں نے ٢٠٠٨ میں درخاوستیں دی هیں جن میں سے ٣٦٠ لوکوں کوجاپان میں رھائیش کا سپیشل پرمٹ  دیا گیا ہے ـ

مینمار (برما) کے شہریوں کی تعداد سب سے زیادھ ہے ، ٩٧٩ لوگوں نے  سیاسی پناھ کی درخواست کی ہے ـ

جو که  ٹوٹل ریفیوجیوں کی تعداد کا ٦١ پرسنٹ  ہے ـ

اس کے بعد ١٥٦ لوگ ترکی سے هیں اور ٩٠ لوگ سری لنکا سے ـ

١٩٨٢ میں جب سے ریفیوجی پروگرام متعارف کروایا گيا هے  

اس دوران ٢٠٠٨ میں وصول هونے والی پناھ کی درخواستوں کا ایک  ریکارڈ ہے 

ذرائیع کے مطابق سیاسی پناھ کو ایک درخواست کی وصولی سی لے کر سپیشل ریزڈنٹ  پرمٹ ایشو هونے تک ٢٠ مہینے کا عرصه لگتا هے