ڈاکٹر فاروق ستار اعلی تعلیم یافته اور سلجھے هوئے انسان هیں ـ ان کا سمندر پار پاکستانیوں کے وزیر کی حثیت سے انتخاب ایک انتہائی دانشمندانه فیصله هے ـ یه وزارت ناصرف سمندر پار پاکستانیوں کے لیے کام کرتی ہے بلکه یه سفارتی تعلقات پر گہرا اثر ڈالتی هے ـ فاروق ستار جیسے منجھے هوئے بیدارمغز سیاست دان کے سمندر پا ر پاکستانیوں کے وزیر کے تقرر پر پوری دنیا میں سمندر پار پاکستانیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ـلوگوں کو معاملات بہتر هونے کی امید پیدا هو گئی هے ـ اس سے پہلے یه وزارت پارٹیوں کو خوش کرنے کے لیے استعمال هوئی لیکن پہلی بار ایسا محسوس هوا که اس مرتبه انتہائی موزوں شخص کو اس انتہائی اھم وزارت کے لیے چُنا گیا ـ
متحدھ قومی مومنٹ کو پاکستان کی ترقی میں کلی کردار ادا کرنے پر مبارک باد پیش کرتے هیں ـ
هم جناب محترم الطاف بھائی قائد متحدھ قومی مومنٹ اور دیگر تمام مرکزی قیادت کو مبارک باد پیش کرتے هیں ـ ةم امید کرتے هیں که جناب ڈاکٹر فاروق ستار صاحب ، الطاف بھائی کی قیادت اور زیر سرپرستی سمندر پار پاکستانیوں کےلیے ناقابل فراموش خدمات سر انجام دیں گے ـ
هم اس موقع پر جاپان میں متحدھ قومی موومنٹ کی قیادت چیف آرگنائزر جناب محترم شفیق احمد صاحب اور ان کے تمام رفقائے کار رھنماؤں اور پارٹی کاکنان کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے هیں ـ
اور ان کی کامیابی کے لیو دعاگو هیں ـ
منجانب
نعیم خان، بادشاھ خان ، حاجی رفیق خان لالو ، عبدالرحمن خان ، محبوب علی خان ، طارق خان ، حاجی امین شاھ عوامی نیشنل پارٹی جاپان ـ