نظر انداز کرنے پر ماں نے بیٹے کو چھری مار کر زخمی کردیا

نظر انداز کرنے پر ماں نے بیٹے کو چھری مار کر زخمی کردیا

چیبا کین : ایک ماں کو اپنے ١٥ ساله بیٹے کو چھری سے زخمی کرنے پر گرفتار کر لیا گیا ہے ـ

پولیس کے مطابق ٣٧ ساله کوبو فلورینٹینا ایک جزو وقتی ورکر عورت نے جمعے کی رات ٤:٤٥ پر اپنے بیٹے کو چھر مار کر اس  زخمی کر دیا ہے اس چھری کا پھل ٢٠ سنٹی میٹر تھا جس سے بیٹے کا پیٹ زخمی هوا هے ـ

اس واردات کے دوران کوبو کا ٤٢ ساله خاوند اور اس کی ١٤ ساله بیٹی بھی کھانے کی میز پر ان کے ساتھ تھے ـ

کوبو نے کہا ہے که وه اپنے بیٹے کے نظر انداز کرنے پر غصے میں اگئی تھی 

لیکن اب اسے اپنی اس حرکت پر افسوس ہے ـ