پولیس نے اوم بھگوڑے ہیراتا کی تصویر جاری کر دی

ٹوکیو: ٹوکیو میٹروپولیٹن پولیس نے جمعے کو اوم فرقے کے سابقہ مفرور ماکوتو ہیراتا کی تصویر جاری کی ہے، جو 31 دسمبر کو اس کے خود کو پولیس کے حوالے کرنے کے کچھ ہی دیر بعد لی گئی تھی۔

ہیراتا کے بال 1990 کی تصاویر کی نسبت لمبے تھے۔ اس کی بھنویں پتلی تھی، تاہم اس کے زیادہ تر جسمانی خدوخال تبدیل نہیں ہوئے تھے۔

پولیس امید کر رہی ہے کہ تصاویر کے اجرا سے لوگوں کو آگے آنے کی ترغیب ملے گی تاکہ وہ بتا سکیں کہ ہیراتا پچھلے 17 سال کی مفروری کے دوران کہاں رہا اور کیا کرتا رہا ہے۔

ہیراتا نے ان 17 سالوں کے بارے میں کوئی معلومات دینے سے یہ کہہ کر انکار کر دیا ہے کہ وہ کسی کو مصیبت میں نہیں ڈالنا چاہتا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.