وزیر دفاع اور وزیر برائے امور صارفین کو کابینہ سے ہٹائے جانے کا امکان

ہفتے کی رپورٹس کے مطابق، جاپان کے وزیر دفاع تین امریکی فوجیوں کے ہاتھوں 12 سالہ لڑکی کے ریپ کو “جنسی تلذذ کا واقعہ” قرار دینے جیسی کئی بےتُکی باتیں کہنے کی وجہ سے چھری تلے آ گئے ہیں۔

یاسوؤ اچیکاوا، جو عہدے پر صرف چار ماہ رہے ہیں، کو اپوزیشن کی اکثریت والے دائت کے ایوان بالا نے دسمبر میں قرارداد مذمت کا نشانہ بنایا تھا، اسی طرح وزیر برائے امور صارفین کینجی یاماؤکا کو بھی اس کا نشانہ بننا پڑا جن پر مبینہ طور پر پیرامڈ سیلز فرم کی پشت پناہی کا الزام تھا۔

جی جی پریس ایجنسی اور دوسری میڈیا رپورٹس کے مطابق توقع ہے کہ دونوں وزرا کو کابینہ میں ردوبدل کے دوران وزیراعظم یوشیکو نودا کی طرف سے تبدیل کر دیا جائے گا۔

اخبارات کے مطابق، نودا، جنہوں نے ستمبر میں عہدہ سنبھالا تھا، کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ انہیں اپوزیشن کا تعاون حاصل کرنے کے لیے ہٹا رہے ہیں تاکہ بجٹ اور ٹیکس و سوشل اصلاحات کے بل کے پیکج کو پارلیمان سے پاس کروایا جا سکے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.