ٹوکیو: جاپان ایک مستقبلی فارم کی منصوبہ بندی کر رہا ہے جس میں روبوٹ کو چیزیں اٹھانے کے لیے مارچ کے سونامی سے تباہ شدہ زمین پر استعمال کیا جائے گا۔
وزارت زراعت کے ایک منصوبے کے تحت، بنا آدمی کے ٹریکٹر کھیتوں میں کام کریں گے جہاں کیڑے مار ادویات کی بجائے ایل ای ڈیز استعمال کی جائیں گے جو چاول، گندم، سویابین، پھلوں اور سبزیوں کو روبوٹس کی طرف سے اٹھا کر بکسوں میں بند کرنے تک محفوظ رکھیں گی۔
نیکےئی نیوزپیپر نے اس ہفتے کی اشاعت میں بتایا کہ 250 ہیکٹر کی سائٹ پر کام کرنے والی مشینری سے پیدا ہونی والی کاربن ڈائی آکسائیڈ کو بھی انہیں فصلوں کو دوبارہ سپلائی کر دیا جائے گا تاکہ ان کی پیداوار میں تیزی لا کر کیمیائی کھادوں پر ان کا انحصار کم کیا جائے۔
ایک اہلکار کے مطابق، وزارت زراعت اس سال کے آخر میں آن سائٹ تحقیق شروع کرے گی جس میں اگلے چار سال کے دوران چار بلین ین خرچ کرنے کا منصوبہ بھی شامل ہو گا۔