سئیول میں جاپانی سفارت خانے پر پٹرول بم پھینکنے والا چینی گرفتار

سئیول: جنوبی کورین پولیس نے اتوار کو ایک چینی شخص پر سئیول کے جاپانی سفارت خانے پر پٹرول بم پھینکنے کا الزام عائد کیا جس نے اطلاعات کے مطابق یہ دعوی کیا تھا کہ اس کی دادی کو جنگ عظیم میں چکلے پر کام کرنے کے لیے مجبور کیا گیا۔

سئیول پولیس نے اے ایف پی کو بتایا کہ 38 سالہ چینی شخص نے اتوار کی صبح جاپانی سفارتخانے پر چار مولوتو کاک ٹیل کی بوتلیں پھینکیں، جس کی وجہ سے بیرونی دیواروں پر جلنے کی نشان پڑ گئے۔

“اس کو فوراً حراست میں لے لیا گیا۔ تفتیش جاری ہے کہ اس نے ایسا کیوں کیا،” ایک پولیس سراغرساں نے کہا، اور مزید اضافہ کیا کہ کوئی اس حملے میں زخمی نہیں ہوا۔

پولیس نے کہا کہ چینی شخص گوانگ ژو کے جنوبی شہر سے تعلق رکھتا ہے اور جنوبی کوریا میں جاپان کے ذریعے ایک سیاحتی ویزے پر پچھلے ماہ داخل ہوا تھا۔

جنوبی کوریا کی یونہاپ نیوز ایجنسی نے کہا کہ آدمی نے دعوی کیا تھا کہ اس کی دادی کئی “آرام پہنچانے والیوں” میں سے ایک تھی جنہیں جنگ عظیم دوم سے پہلے جاپانی فوجیوں کی جنسی غلامی میں جبری طور پر دے دیا گیا تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.