نودا فوکوشیما کا دورہ کریں گے

ٹوکیو: وزیراعظم یوشیکو نودا ہفتے کو صوبہ فوکوشیما کا دورہ کریں گے۔ چیف کیبنٹ سیکرٹری اوسامو فوجیمورا نے ہفتے کو کہا کہ نودا 23 جنوری سے دائت کا نیا سیشن شروع ہونے سے قبل آفت زدہ توہوکو ریجن کا دورہ کرنا چاہتے ہیں۔

وزیراعظم 10 جنوری کو میاگی اور ایواتے صوبوں کا دورہ بھی کریں گے۔

فوکوشیما میں نودا سڑکوں اور عمارات کی صفائی کے جاری کام کا معائنہ کریں گے۔ وہ فوکوشیما کے گورنر کے ساتھ تابکار مادوں سے آلودہ مٹی اور ملبے کو تلف کرنے کے اقدامات پر تبادلہ خیال بھی کریں گے۔

نودا نے اگست میں وزیراعظم بننے کے بعد سے توہوکو ریجن کے دو دورے پہلے بھی کیے ہیں۔ ان کا فوکوشیما شہر کا آخری دورہ اکتوبر میں ہوا تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.