حکمران جماعت ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان جلد ہی ڈی پی جے کے رکن نہ رہنے والے اراکین کے سنگل سیٹ حلقوں میں ایوان نمائندگان کے انتخابات لڑنے کے لیے اپنے امیدواروں کی تلاش کا مشکل کام شروع کرے گی۔
تاہم ڈی پی جے کی مقبولیت کے گرتے ہوئے گراف کی وجہ سے اسے اوپن عوامی درخواستوں کے ذریعے ممکنہ امیدواروں کی توجہ کھینچنے میں مشکلات پیش آنے کا امکان ہے۔
پارٹی کی لیڈرشپ اس بات پر بھی اپنا دماغ کھپا رہی ہے کہ اسے سنگل سیٹ والے حلقوں میں اپنے امیدوار کھڑے کرنے چاہئیں یا نہیں۔ یہ سنگل سیٹ حلقے ڈی پی جے کے سابقہ اراکین کے ہیں جنہوں نے پچھلے سال پارٹی چھوڑ دی تھی۔ “ہونہار امیدوار اب درخواست دینے میں تامل کا شکار ہوں گے چونکہ ہماری مقبولیت کم ہو رہی ہے، ” ایک سینئر ڈی پی جے رکن نے کہا۔
ڈی پی جے اپنی پارٹی کے سابقہ بھگوڑوں کے خلاف نشستوں پر انتخاب لڑنے کے لیے نام نہاد خود کش امیدوار کھڑے کرنے پر بھی غور کر رہی ہے۔