پتا چلا ہے کہ 80 سینٹی میٹر سے زیادہ کی کمر والی خواتین کو زیرغور نئی ہدایات کے تحت موٹا قرار دیا جا سکتا ہے۔ موجودہ معیار کے تحت 90 سینٹی میٹر کی حد کو استحالی امراض کی علامت سمجھا جاتا ہے۔
جاپان کی موٹاپے پر تحقیق کی سوسائٹی (جاسو) 25 سے کم باڈی ماس انڈیکس (بی ایم آئی)-وزن کا قد سے تقابل کرنے کا ایک پیمانہ- لیکن 80 سینٹی میٹر سے زیادہ کمر والی خواتین کو ‘زیادہ موٹاپے’ کے زمرے میں شامل کرنے پر غور کر رہی ہے۔
25 سے کم بی ایم آئی والے لوگوں کو موجودہ ہدایات کے تحت زیادہ وزن والے شمار نہیں کیا جاتا۔
موٹاپے کے لیے مقرر کردہ حکومتی شرائط میں 25 یا زیادہ بی ایم آئی، طبی مسائل جیسا کہ چربی کی زیادتی یا زیادہ بلڈ پریشر، اور مردوں کے لیے 85 سینٹی میٹر یا زیادہ کمر اور خواتین کے لیے 90 سینٹی میٹر یا زیادہ کمر کا حامل ہونا موٹاپے کے ذیل میں آتا ہے۔
وزارت صحت، محنت اور ویلفیئر ان حدوں کو اس وقت استعمال کرتی ہے جب اس نے 40 سے 70 سال کی عمر کے لوگوں میں یہ قرار دینا ہو کہ آیا یہ استحالے کی بیماری کا شکار ہے یا نہیں۔
تاہم، ماہرین نے نشاندہی کی ہے کہ صلابت شریان (آرٹیریوسکلیروسس) اور دوسرے طبی مسائل کا خدشہ زیادہ اندرونی چربی والے افراد میں بڑھ جاتا ہے اگرچہ ان کا بی ایم آئی 25 سے کم ہی ہو۔