نودا نے تمام وزرا کو جمعے کی میٹنگ میں شرکت کا حکم دے دیا

ٹوکیو: پیر کے جاپانی اخباروں کے مطابق، وزیراعظم یوشیکو نودا نے اپنی کابینہ کے تمام اراکین کو حکم دیا ہے کہ جمعے کی میٹنگ کو مس نہ کریں اگرچہ انہیں اپنے چھٹیوں کے پلان بھی منسوخ کرنا پڑیں۔

میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ وہ دو متنازع وزرا کو اپنی کابینہ ردوبدل کے دوران عہدوں سے ہٹا دیں گے چونکہ وہ ٹیکسوں میں اضافے کے لیے اپنا راستہ صاف کرنا چاہتے ہیں۔ توقع ہے کہ وہ مائل بہ زوال وزیر دفاع یاسوؤ اچیکاوا اور وزیر برائے امور صارفین کینجی یاماؤکا، جنہوں نے مبینہ طور پر پیرامڈ سرمایہ کاری کو مدد فراہم کی تھی، کو نکال باہر کریں گے۔

نودا نے کہا کہ “بات یہ ہے کہ میں تمام اراکین کابینہ کو جلد از جلد ایک مضبوط ٹیم میں بدلنا چاہتا ہوں جو ایک ہو کر کام کر سکے” اس سے پہلے کے 23 جنوری کو دائت کا سیشن شروع ہو جائے۔

ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ کابینہ میں ردوبدل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، تو نودا نے کہا، “میں نے جو کہنا تھا کہہ دیا۔ نہ اس سے کچھ زیادہ نہ کم۔”

اپوزیشن رہنماؤں نے اچیکاوا اور یاماؤکا کے عہدوں پر موجود ہونے کی صورت میں دائت کے بائیکاٹ کی دھمکی دی ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.