نودا نے کابینہ میں رد و بدل کے دوران پانچ وزیر تبدیل کر دئیے

وزیراعظم یوشیکو نودا نے جمعے کو اپنا عہدہ سنبھالنے کے صرف چار ماہ بعد اپنی کابینہ میں رد و بدل کیا تاکہ سیلز ٹیکس بڑھانے اور ملک کو قرضے کے پہاڑ تلے سے کھود نکالنے کے اپنے منصوبے کو مدد مہیا کر سکیں۔

صبح کو ہونے والی کابینہ کی میٹنگ میں موجود تمام وزرا نے اپنے اپنے استعفے پکڑائے، تاہم سیاسی روایت کے تناظر میں، ان میں سے بیشتر کھولے بنا واپس کر دئیے گئے۔

پانچ وزرا کو تبدیل کیا گیا، ان میں اہم ترین وزیر دفاع یاسوؤ اچیکاوا اور وزیر برائے امور صارفین کینجی یاماؤکا ہیں، جن دونوں پر اپوزیشن کی اکثریت والے ایوان بالا نے تحاریک مذمت پاس کی تھیں۔

چیف کیبنٹ سیکرٹری اوسامو فوجیمورا نے ایک پریس کانفرنس کو بتایا کہ کاتسویا اوکادا، جو سابقہ پارٹی سربراہ ہیں، کو نائب وزیر اعظم کے طور پر لایا گیا ہے، ایسی پوزیشن جو پہلے موجود نہیں تھی، جبکہ ان کی ذمہ داریوں میں -دوسری چیزوں کے علاوہ- سوشل سیکیورٹی اور ٹیکس کے نظام کی اصلاح شامل ہو گی۔

اچیکاوا کے بطور وزیر دفاع جانشین ناؤکی تاناکا، عمر 71 سال ہیں جو سابقہ وزیر خارجہ ماکیکو تاناکا کے شوہر اور وزیر اعظم کاکوئی تاناکا کے داماد ہیں۔

بھاری بھرکم عہدوں بشمول وزیر خارجہ اور وزیر خزانہ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.