اولمپس کو ممکنہ شراکت داروں کے آوازے

اسکینڈل یافتہ اولمپس کارپوریشن کے عہدے دار سرمائے اور کاروباری شراکت داری کے لیے ایک کمپنی کی تلاش میں ہیں تاکہ روبہ زوال کاروبار کی تعمیر نو کی جا سکے۔

ذرائع نے کہا کہ کم از کم پانچ کمپنیوں نے اولمپس کے ساتھ روابط قائم کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے، اور کمپنیوں کو جلد ہی اپنے کاروباری منصوبے جمع کروانے کا کہا جائے گا۔ اولمپس کے اہلکار زیادہ سے زیادہ فروری تک مختلف منصوبوں کا تقابل کر کے شراکت دار کا فیصلہ کریں گے۔

ذرائع نے کہا کہ اولمپس کی طرف سے زیرغور ممکنہ شراکت داروں میں سونی کارپوریشن، پیناسونک کارپ، فوجی فلم ہولڈنگز کارپ اور تیرومو کارپ شامل ہیں۔

اولمپس کے عہدیداروں نے ایک سیکیورٹیر کمپنی کو کاروباری شراکت دار کی تلاش کے لیے کمیشن پر ذمہ داری سونپی ہے۔ ذرائع نے کہا کہ سیکیورٹیز کمپنی نے پہلے ہی مختلف کمپنیوں سے کاروباری شراکت داری کے منصوبوں کے آوازے سن لیے ہیں اور کچھ کمپنیوں نے تحریری صورت میں منصوبے جمع کروائے ہیں۔

تمام کمپنیوں کی طرف سے کاروباری منصوبے جمع کروانے کے بعد، اولمپس کے اہلکار ان کے اہم کاروباری حصوں کے ممکنہ اثرات کا جائزہ لینے کے بعد کاروباری شراکت دار کا انتخاب کریں گے۔

ایک بار شراکت دار منتخب کیے جانے کے بعد، کمپنی کو اولمپس کے حصص میں سے کچھ حصے کی پیشکش کی جائے گی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.