اوساکا کے طلبا نے ماحول دوست ہائیڈروجن ایندھن والی کار بنا لی

اوساکا سانگیو یونیورسٹی کے طلبا کے ایک گروپ نے ہائیڈروجن ایندھنی سیلوں پر چلنے والی برقی کار بنائی ہے اور عوام کے سامنے اس کی نمائش 13 جنوری کو ٹوکیو میں کی گئی۔

یہ جاپان میں فیول سیل برقی گاڑی کا پہلا منصوبہ ہے جسے کسی بڑی کار ساز کمپنی کی پشت پناہی حاصل نہیں ہے۔

یہ منصوبہ اوساکا سانگیو یونیورسٹی کے فیول سیلز پر تحقیق اور گاڑیوں کی مستقبل کی نسلوں کے لیے ہائیڈروجن کو بطور ممکنہ ایندھن استعمال کرنے پر جاری تحقیق کا ایک حصہ ہے۔ طلبا نے اوپن مارکیٹ سے خریدے جانے والے پرزوں کو جوڑ کر اپنے فارغ وقت میں یہ کار تیار کی۔

یہ گاڑی دو اشخاص والی ایک اسپورٹی کار ہے جس کی بیٹری کی آؤٹ پٹ محض 7.5 کلو واٹ ہے، جو تجارتی طور پر تیار شدہ برقی کاروں کا قریباً دسواں حصہ بنتی ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.